کراچی :انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمے کی سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کر دی ، عامر خان نے کہا کہ خورشید شاہ بتائیں کہ جب لیڈر ملک سے فرار ہو چکے ہوں تو وہ جنگ کیسے لڑینگے۔مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ عامر خان کو گرفتار کرنے والے رینجرز کے ڈی ایس آر عدالت کیوں نہیں آئے ، رینجرز کے لا افسر نے عدالت کو بتایا کہ عامر خان کو گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔ڈی ایس آر آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے ، عامر خان پر نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے ، آئندہ سماعت پر عامر خان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام رہنما ملک سے فرار ہو چکے ہیں ، خورشید شاہ بتائیں کہ جب لیڈر فرار ہو چکے ہوں تو وہ جنگ کیسے لڑیں گے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours