اسلام آباد: حکومت اور ایم کیوایم کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آگئی ، متحدہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا ، وزیر اعظم کی وطن واپسی پر معاہدے کا اعلان کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں کی واپسی کی امید روشن ہوگئی حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ کراچی آپریشن سے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مولانا فضل الرحمان طے پانے والے معاہدے کا اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی واپسی پر تین دن میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سات دن میں اپنا کام شروع کرے گی اور تین ماہ میں وہ اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔اس کمیٹی میں سول سوسائٹی کے نمائندے ، غیر جانب دار سیاست دان اور ریٹائرڈ جج شامل کیے جائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی ایم کیو ایم کے 4 سے 5 مطالبات پر فوکس کرے گی۔ جن میں فلاحی کاموں میں مبینہ رکاوٹ ، کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل اورمبینہ جبری گمشدگی کے معاملات کا جائزہ لے گی۔

Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours