راولپنڈی : اداکارہ مشی خان کو عبوری ضمانت میں سات ستمبر تک کی مہلت مل گئی ، کہتی ہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا۔اداکارہ مشی خان پر ساڑھے چار لاکھ روپے لے کر اشتہار میں کام نہ کرنے کا الزام ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد چھٹی کے باعث عدالت نہ آئے۔جج کی چھٹی کے باعث عدالتی عملہ نے مشی خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ، مشی خان کہتی ہیں عدلیہ پر ان کو مکمل اعتماد ہے۔اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں تیسری بار توسیع کی گئی ، اداکارہ اب سات ستمبر کو پیش ہوں گی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours