کراچی: پولیس نے وسیم اکرم پر فائرنگ کرنے والے شخص کی اصل گاڑی برآمد کرتے ہوئے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی کراچی شرقی ڈاکٹرمنیرشیخ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج، وسیم اکرم کی جانب سے دی گئی معلومات اورعینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں گزشتہ روزالطاف نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا تھا جس کی نشاندہی پرہی واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے، جس کا رنگ سرمئی اوراس کا نمبر اے ای جے 061 ہے۔ واقعے کے وقت الطاف گاڑی چلارہا تھا جب کہ فائرنگ عامربٹ نامی شخص نے کی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

وسیم اکرم کی بتائی گئی معلومات کی مدد سے فائرنگ کرنے والے شخص کی اصل گاڑی برآمد کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ واقعے کے وقت گاڑی چلانے والے کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل کراچی کے کارساز روڈ پر وسیم اکرم پر فائرنگ ہوئی تھی تاہم جس میں محفوظ رہے تھے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours