لاہور...... وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الطاف حسین اپنےبیانات واپس لیں اورقوم سےمعافی مانگیں،عمران خان بھی طرز سیاست بدلیں ورنہ اپنی پارٹی پر بوجھ بن جائیں گے،لاہور کے علاقے والٹن میں پیدل گزرگاہ کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی نیٹو افواج کو بلانے جیسی الٹی سیدھی باتیںکسی طور قبول نہیں ، گالیاں، دھمکیاں دینا لیڈر شپ نہیں،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، جاوید ہاشمی اور جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو پارٹی سے نکال چکے، ان کایہی رویہ رہا تو نظریہ ہار جائے گا اور جہاز جیت جائے گا ۔ وزیرریلوے نے اپنے خطاب میں دیگر قومی اور ملکی ایشوز پر بات کرنے کے بجائے اپنے حریف سیاستدانوں کو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours