لاہور...... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کاکہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سیاسی بنیادوں پر بند توڑے جا رہے ہیں ،سیاسی بنیادوں پر کوٹ مٹھن کو نقصان پہنچایا گیا تو صوبائی حکومت پر مقدمہ درج کرائیں گے ،ڈاکٹر طاہر القادری نےپیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ عامر فرید کوریجہ کو ٹیلی فون کیا اور سیلاب کی صورتحال پر گفتگو کی،طاہر القادری نے الزام عائد کیا کہ کوٹ مٹھن کو ڈبونے کی سازش کی جا رہی ہے ، 2010 ءمیں بھی سیاسی مداخلت پر غلط بند ٹوٹنے سے جانی اورمالی نقصان ہواتھا،ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بتائیں، واہ گوڑ اور مشوری بند کس کے لئے اور کس کےکہنے پر توڑے گئے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours