کراچی.........کراچی میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی کے سابق افسر کو کلفٹن میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا۔ملزم پر کروڑوں کی بدعنوانی کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں صبح سات بجے کے قریب حساس اداروں کی جانب سے کلفٹن میں کارروائی کی گئی جس میں کے ایم سی کے سابق افسر حضور بخش کلہوڑ کو ان کے رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا گیا۔حضور بخش کلہوڑ نوے کی دہائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ریٹائر ہوئے ہیں ۔ ملزم ماضی میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکے ہیں۔ملزم پر زمینوں کے ریکارڈ میں گھپلوں اورچائنا کٹنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔جبکہ ملزم سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور محکمہ ریونیو کی زمینوں میں پیر پھیر پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours