لاہور...... ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گورنر زنے سابق پرنسپل کی بحالی کےخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔عدالت نے فریقین کو مصالحت کے لیے سہ پہر تین بجے تک مہلت دیدی ۔لاہورہائی کورٹ نے آغا غضنفر کی پرنسپل ایچی سن کالج کے عہدے پر بحالی کا عبوری حکم دے رکھا ہے ، کالج کے بورڈ آف گورنرز نے حکم امتناعی کے اخراج کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس کی سماعت جسٹس شیخ مامون رشید کر رہے ہیں۔سماعت کے موقع پر آغا غضنفر بھی عدالت میں موجود تھے ۔جسٹس شیخ مامون رشید نے کہا کہ ایچی سن کالج قابل احترام ادارہ اور اساتذہ معزز شخصیات ہیں۔ بہتر ہے سماعت چیمبر میں ہو ۔ عدالت نے فریقین کو مصالحت کے لیے 3 بجے سہ پہر تک مہلت دے دی۔آغا غضنفر گزشتہ روز عدالتی حکم پر عہدے کا چارج لینے گئے تھے، تاہم کالج کے سیکیورٹی اسٹاف نے انہیں کالج میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours