کراچی: پاکستان رواں ہفتے جمعرات سے شروع ہونے والے اسنوکر کے تین عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا جس میں ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ، عالمی ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ اور ماسٹرز ٹیم چیمپیئن کے مقابلے ہوں گے۔

چھ اگست سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں پڑوسی ملک ہندوستان سمیت دنیا کے 18 ملک شرکت کریں گے اور ان مقابلوں میں شرکت کیلئے ہندوستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

کراچی میں پندرہ اگست جاری رہنے والے اس مقابلے کے حوالے سے کراچی کےمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن(پی بی ایس اے) کےحکام نے ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں آگاہ کیا۔

پریس کانفرنس میں انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ، انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے نائب صدر میکسم کیسز اور کمشنر کراچی شعیب صدیقی بھی شریک تھے۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈاسنوکر ایسوسی ایشن کے صدرعالمگیر شیخ نے ان مقابلوں کے انعقاد کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کا کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا کو پاکستان کے حوالے سے مثبت پیغام پہنچے گا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے تجربے میں اضافہ بھی ہو گا۔

عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ مقابلوں کیلئے دنیا کے 24 ،25 ممالک کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے لیکن 17 ممالک اس میں شرکت کریں گے کجو بڑی کامیابی ہے۔

ان مقابلوں میں پاکستان کے 26 کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ماضی کے کئی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے جس میں محمد یوسف کا نام قابل ذکر ہے۔

پی بی ایس اے نے ایونٹ کےبہترین انعقاد کے لئے ہانگ کانگ سے ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours