سرگودھا......سرگودھا کی تحصیل شاہ پورمیں جائیداد کےتنازع پرچھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور کزن کوعدالت جاتےفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کےمطابق شاہ پورسٹی کے رہائشی مقتول محمد ریاض اپنے کزن واجد اور دیگر قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ سیشن کورٹ میں پیشی کےلئے جارہےتھے کہ اس دوران راستے میں چھپے ہوئے مسلح حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ریاض اور واجد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دیگر 5افراد شدید زخمی ہوئے جن میں فائرنگ کرنے والے مقتول ریاض کا والد رمضان بھی شامل ہے زخمیوں کو طبی امداد کےلئےاسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں مقتول ریاض کا چھوٹا بھائی سعید بھی شامل تھا ،پولیس ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours