لندن: فرانس کے ساحلی علاقے چھٹیاں منانے کیلئے جانے والے برٹش فارمولا ون ڈرائیور جینسن بٹن اور ان کی بیوی جسیکا کو چوروں نے لوٹ لیا اور ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی چرا کر لے گئے۔

جس وقت چوری ہوئی اس برطانوی اسٹار اپنے دوست کے ریزورٹ پر موجود تھے۔

فارمولا ون ڈرائیور کے ترجمان نے بتایا کہ تمام سو رہے تھے کہ اسی وقت دو چور ریزورٹ میں داخل ہوئے اور متعدد قیمتی زیورات اور جسیکا کی منگنی کی انگوٹھی بھی ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ شاید چوروں نے مکان میں داخل ہونے سے قبل بے ہوشی کیلئے گیس کا استعمال کیا اور پھر داخل ہوئے۔

پولیس نے بھی تسلیم کیا ہے کہ یہ اس علاقے میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے جہاں چوری سے پہلے ایئرکنڈیشننگ یونٹس کے ذریعے نیند آور گیس پھیلائی جاتی ہے۔

اخبار دی سن کے مطابق چوری ہونے والی اشیا کی مالیت کم و بیش چار لاکھ 65 ہزار ڈالر ہے۔

لیکن اس کارروائی کے دوران چوروں نے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچایا اور دونوں میاں بیوی محفوظ رہے۔

فارمولا ون ڈرائیو اور ان کی بیوی اور ماڈل جسیکا رواں سال جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

35 سالہ بٹن نے حال ہی میں ٹیم میک لیرن سے معاہدہ کیا ہے اور وہ مناکو میں مقیم ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours