اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تفتیش اور پراسیکیوشن کے لئے کم بجٹ مختص کرنے کا نوٹس لے لیا۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں اسمگلنگ کیس میں ملوث ملزم اظہرکی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ ایف آئی اے کو ایک سال کے دوران تفتیش کے لئے صرف 15 لاکھ روپے فراہم کئے گئے جب کہ ایف آئی اے نے 11 کروڑ روپے طلب کئے تھے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے ایف آئی اے کو تفتیش کے لئے فراہم کردہ کم بجٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ناقص تفتیش کے باعث ملزم رہا ہوتے ہیں اس لئے اگر آئندہ سماعت پر عدالت کومطمئن نہ کیا گیا تو سیکرٹری داخلہ کوطلب کیا جائے گا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours