اسلام آباد: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپنے ڈی سیٹ کی تحاریک واپس لئے جانے کے بعد پارلیمنٹ میں واپس جانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کی جانب سے ڈی سیٹ کی تحاریک واپس لئے جانے کے بعد پارلیمنٹ میں واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی اراکین پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے اراکین کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لے لی تھیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours