اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں مانسہرہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں گزشتہ روز مانسہرہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت جاتے ہوئے آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث مانسہرہ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 میجرز سمیت 12 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours