لاہور: پنجاب اسمبلی نے برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے خلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔ واجد شمس الحسن نے ایک بیان میں قادیانیوں کو بھی مسلمان قرار دیا تھا۔واجد شمس الحسن کے ریمارکس پر جمعرات کو بھی پنجاب اسمبلی میں احتجاج ہوا تھا۔ جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں واجد شمس الحسن کے خلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔ قرارداد میں واجد شمس الحسن کے اس بیان کی سختی سے مذمت کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دے کرغلطی کی تھی۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سابق ہائی کمشنر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ انہوں نے قومی اسمبلی کے فیصلے کے خلاف بیان دیا ہے، اور اس بیان سے مسلمانوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں۔قرارداد اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے مشترکہ طور پر پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرزانہ نذیر، میاں اسلم اقبال،قاضی احمد سعید نے ایوان میں تقریریں بھی کیں۔ میاں اسلم اقبال نے مطالبہ کیا کہ واجد شمس الحسن سے تمام مراعات اور ایوارڈز واپس لئے جائیں۔قاضی احمد سعید نے واجد شمس الحسن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی بھی تجویز دی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours