واشنگٹن: امریکی سییٹ نے ڈیوڈ ہیل کو بطور سفیر پاکستان میں تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

امریکا کے ایوان بالا نے ڈیوڈ ہیل کی بطور سفیر پاکستان میں تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیوڈ ہیل جو اس وقت لبنان میں امریکا کے سفیر ہیں رچرڈ اولسن کی جگہ پاکستان میں بطور امریکی سفیر خدمات انجام دیں گے۔ ڈیوڈ ہیل مشرق وسطیٰ میں امریاک کے خصوصی ایلچی کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ ہیل اردن میں بھی امریکا کے سفیر رہ چکے ہیں جب کہ سعودی عرب، تیونس اور بحرین میں اقوام متحدہ کے لئے امریکی مشن کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیوڈ ہیل کو بطور سفیر پاکستان میں تعنیات کیا تھا۔ ڈیوڈ ہیل رچرڈ اولسن کی جگہ فرائض انجام دیں گے جو ستمبر 2012 سے پاکستان میں بطور سفیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours