کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 16 مقدمات میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما روٴف صدیقی کے وکلا نے عبوری ضمانت کی درخواست کی،عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پولیس کو آئندہ سماعت پرکیس کا ریکارڈ اورچالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 15 اگست تک ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ رؤف صدیقی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل 23 مقدمات میں ضمانت کروا چکے ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours