رانچی: ہندوستان کی ریاست جھارکنڈ کے گاؤں کانجیا ماراٹولی میں کالے جاود کے الزام میں مقامی افراد نے 5 خواتین کو قتل کردیا۔

دی ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مقامی افراد نے رات گئے کچھ گھروں کے دروازے اس وقت توڑے جب خواتین سو رہیں تھیں۔

ان خواتین پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے مقامی بچوں پر کالا جادو کیا ہے۔

ڈی آئی جی رانچی، ارون کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ ’مقامی افراد نے 40 سال کی عمر تک کی خواتین پر روایتی ہتھیاروں سے حملہ کیا اور جلانے کی کوشش بھی کی۔‘

گاؤں کے ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ گذشتہ چھ ماہ میں طویل علالت کے بعد چار بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی افراد کا دعویٰ تھا کہ کالا جادو کرنے والی خواتین ان کے بچوں کی موت کی ذمہ دار ہیں اور انھوں نے گاؤں کی بہتری کے لیے خواتین کو قتل کیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جس پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ ریاست جھار کنڈ میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران کالے جادو کے الزام میں 1000 خواتین کو قتل کیا جاچکا ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours