لاہور: جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے ہندوستانی فلم " فینٹم کی پاکستان میں نمائش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے.

ہفتے کو جماعت الدعوۃ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ہندوستانی فلم "فینٹم" کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کی جائے.

جماعت الدعوۃ کا موقف ہے کہ فلم میں ممبئی حملوں کا ذمہ دار پاکستان اور حافظ سعید کو ٹہرایا گیا ہے.

نمائندے کے مطابق اس درخواست کے حوالے سے مزید کارروائی 10 اگست کو کی جائے گی.

کبیر خان کی ہدایت میں بننے والی فلم " فینٹم "(Phantom) ایک سیاسی سنسنی خیز فلم ہے، جسے ساجد ناڈیا والہ نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ فلم کے مرکزی اداکاروں میں سیف علی خان اور کرینہ کپور شامل ہیں.

"ممبئی ایونجر" نامی کتاب سے اخذ کی گئی فلم "فینٹم" کی کہانی ممبئی حملوں اور عالمی دہشت گردی کے گرد گھومتی ہے.

اس فلم کا ٹریلر 25 جولائی 2015 کو ریلیز کیا گیا جبکہ اسے 28 اگست 2015 کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا.
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours