ہرارے: نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز روس ٹیلر گروئن انجری کا شکار ہو کر دورہ افریقہ سے باہر ہو گئے۔

گروئن انجری کا شکار ٹیلر اب سرجری کے عمل سے گزریں گے جس کے باعث وہ دورہ زمبابوے کے بقیہ میچوں اور مکمل دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ٹیلر کو یہ انجری زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ سے ایک دن قبل ٹریننگ کے دوران ہوئی جس کے باعث وہ تیسرے میچ میں شرکت نہ کر سکے جبکہ اب وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسکواڈ میں 16 کھلاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے ٹیلر کا متبادل بھیجنے کی ضرورت نہیں۔

زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں جیمز نیشام کو روس ٹیلر کی جگہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours