فوج اور ملک مخالف بیانات کے بعد الطاف حسین کے پورٹریٹ، تصاویر اور پوسٹرز لگانے پر پابندی کا فیصلہ کر لیاگیا، ایک رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کے پورٹریٹ، تصاویر اور بینر لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے کریک ڈاﺅن کی منظوری دے دی۔ سرکاری دفاتر میں بھی اگر کہیں الطاف حسین کی تصویر آویزاں پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ افراد قانون کے شکنجے میں لائے جائیں گے۔رینجرز نے الطاف حسین کے پورٹریٹ، تصاویر ، بینرز اور ان کے حق میں وال چاکنگ کو مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اور کے ایم سی کے عملے کے ذریعے آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پورٹریٹ، پینافلیکس اور تصویری پوسٹرز تیار کرنے والوں سے بھی اس حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح پر یہ اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ بھارت اور نیٹو کو دعوت دے کر الطاف حسین تمام حدین پار کر چکے ہیں۔ اس صورتحال میں الطاف حسین کا سیاسی کردار اور پالیسیاں قومی سلامتی اور مفاد کے منافی ہیں۔ شہر میں ان کے حضق میں وال چاکنگ اور تصاویر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اوروال چاکنگ کرنے یا الطاف حسین کے پورٹریٹ ااویزاں کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے جائیں گے۔

Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours