کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستانی قونصل جنرل کی طرف سے یوم آزادی کی سرکاری تقریب کا انعقاد قادیانیوں کی عبادت گاہ میں یا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریب کے حوالے سے چھپوائے گئے کارڈز پر مزید معلومات کے حصول کی خاطر قادیانی ویب سائٹ کا ایڈریس اور فون نمبر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قونصل خانے کے اس اقدام پر کینیڈا میں پاکستانی مسلمانوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔دوسری جانب قونصل جنرل ریاض احمد گولو کا کہنا ہے کہ بڑی سرکاری تقریب کا انعقاد کسی اور جگہ کیا جائے گا۔ یہ تقریب قادیانیوں نے رکھی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں۔ جبکہ دفتر خارجہ نے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر کوئی نتبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours