پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اپنے ملک میں بھارتی مداخلت کے دستاویزی ثبوت فراہم کر دیے ہیں اور اس الزام کو مسترد کیا ہے کہ پاکستان دہشت گروں کی معاونت کرتا ہے۔

جمعرات کو نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملحیہ لودھی نے اس حوالے سے دستاویزی شواہد سیکریٹری جنرل بان کی مون کو فراہم کی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان دستاویزات میں بھارت کی پاکستان میں مداخلت خصوصاً کراچی، بلوچستان اور فاٹا میں ہونے والی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے دورہ امریکہ میں 15 ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی لائن اف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے تاہم بھارت دہشت گردی پر زور دیتا ہے۔

انھوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا ذکر بھی کیا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ کچھ چناصر عالمی جنگ کو دہشت گردی کے تناظر میں دیکھتی ہے اور اس کا مقصد لوگوں کی حقِ خود ارادیت کی کوششوں کو روکنا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم نے بھارت کو امن کے قیام کے لیے چار نکاتی ایجنڈا دیا ہے تاہم بھارت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours