اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا، کل جماعتی کانفرنس
محرم الحرام کا چاند نظرآگیا، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا
پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل
فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے
رائے ونڈ مارچ ضرورہوگا اگرروکنے کی کوشش کی تو شہر بند کردیں گے، عمران خان
اسلام آباد:حکومت نے فرنس آئل پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردی ہے جس کے باعث ملک بھر کے بجلی صارفین پر 5 ارب روپے ماہانہ بوجھ پڑے گا.
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت خزانہ کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فرنس آئل پر جی ایس ٹی 3 فیصد بڑھا دیا ہے.
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے فرنس آئل کی درآمد اور سیل پر جی ایس ٹی کی شرح 20 فیصد لاگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمت میں مسلسل کمی سے ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا تھا، یہی وجہ ہے کہ وزیر خزانہ نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کی ہدایت جاری کی.
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل سستا ہونے کے باعث بجلی صارفین کو گذشتہ چند ماہ سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مَد میں ریلیف مل رہا تھا، تاہم فرنس آئل پر جی ایس ٹی میں اضافے سے بجلی صارفین پر بوجھ بڑھے گا.
حکومت فرنس آئل کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 50 فیصد، پٹرول پر 26 فیصد، ہائی آکٹین پر 24 فیصد، مٹی کے تیل پر 30 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 29.5 فیصد جی ایس ٹی وصول کررہی ہے جبکہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بجٹ دستاویز میں جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours