پہلے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے پر معذرت سے انکار اور اب پارلیمنٹ سے ڈی سیٹ کرنے کی قرارداد واپس ہونے پر تحریک انصاف نے شکریہ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ جہانگیر ترین کہتے ہیں کس بات کا شکریہ کسی کو ڈی سیٹ کرنے کا شوق ہے تو اب کر کے دیکھ لے۔

پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے لاہور میں پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ کس بات کا شکریہ، ڈی سیٹ کرنے کا سوچنے والے اپنا شوق پورا کر لیں۔ ڈی سیٹ کرتے تو 2016 میں انتخابات ہو جاتے۔ لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن پھر کوئی نہ کوئی ایسی غلطی ضرور کرے گی جس سے انتخابات قبل ازوقت ہوں گے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے الطاف حسین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایم کیو ایم میں کوئی تنازعہ نہیں بلکہ یہ آپریشن تو کراچی کو بھتہ مافیا سے صاف کرنے کی جدوجہد ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے اعلان کیا کہ عمران خان ابھی پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے جب کوئی قومی ایشو ہو گا پی ٹی آئی کے چیئرمین پارلیمنٹ میں جائیں گے تاہم تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ تحریک انصاف نے آٹھ اگست سے پنجاب بھر میں کسان کنونشز کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours