آج پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے میجر طفیل محمد کا ستاونواں یوم شہادت منایا جا رہا ہے ۔ میجر طفیل محمد شہید صوبہ پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں بائیس جولائی انیس سو چودہ کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے انیس سو بتیس میں فوج میں شمولیت اختیار کی ، سپاہی کے رینک سے ترقی کرتے ہوئے وہ انیس سو تینتالیس میں میجر کے عہدے تک جا پہنچے ، انیس سو اٹھاون میں میجر طفیل محمد کو ایسٹ پاکستان رائفلز بھیج دیا گیا ۔ ایسٹ پاکستان رائفلز کا ہیڈکوارٹر اکوڑہ ضلع کومیلا میں تھا ۔ یہیں معرکہ لکشمی پور پیش آیا جس میں میجر طفیل محمد نے بحیثیت کمانڈر اپنے جوانوں کی قیادت کی اور بھارتی فوج کے ساتھ گھمسان کی جنگ میں انہوں نے اپنی جان وطن پر قربان کر دی ، حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا ، میجر طفیل محمد کے نام کی مناسبت سے ایک گاؤں کا نام طفیل شہید رکھا گیا ہے ۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours