راولپنڈی : سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارگ سیگل نے بیماری کے باعث بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کر لی ، مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی ، وزارت خارجہ حکام نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے آج شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانا تھا۔مارک سیگل گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں ، انہوں نے وزارت خارجہ حکام سے رابطہ کر کے آج بیان قلمبند کرانے سے معذرت کی ہے۔ان کا موقف ہے کہ بیماری کے باعث آج بیان ریکارڈ نہیں کرا سکتا ،عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی ، آئندہ سماعت پر بیان قلمبند کیے جانے کا امکان ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours