اسلام آباد: پاکستان نے اعتراف کیا ہے کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان سیکیورٹی معاملات پر تعلقات نچلی ترین سطح پر آگئے ہیں جبکہ افغان قیادت اعتمادی سازی کا عمل بحال کرنے کے لیے پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کرے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک اعلیٰ سطح افسر نے بتایا کہ قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اس سلسلے میں افغان قیادت کو اہم پیغام پہنچائیں گے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ افغانستان کو پاکستان مخالف پراپیگنڈا بند کرنا ہوگا اور اعتماد سازی کا عمل بحال کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز افغانستان کے اپنے دورے کے دوران کابل پر زور دیں گے کہ خطے میں امن و امان طالبان اور دیگر گروپوں کے ساتھ مذاکرات سے بحال ہوگا۔انہوں نے افغانستان کے پاکستان پر حالیہ الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ہونی والی 80 فیصد دہشت گردی کی جڑ افغانستان میں ہی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours