وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گیس سے 3600 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے تین منصوبے لگائے جا رہے ہیں ، بے مقصد دھرنوں سے ضائع ہونے والے قیمتی وقت کی تلافی کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پنجاب میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر پیش رفت کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 1200میگا واٹ کا منصوبہ شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں لگائے گی۔
پنجاب میں ہی وفاقی حکومت 2400 میگا واٹ کے دو منصوبے بلوکی اور حویلی بہادر شاہ جھنگ کے علاقوں میں لگائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تینوں منصوبوں کی فیزیبلٹی رپورٹس تیار کر لی گئی ہیں۔
ملک وقوم کا قیمتی وقت گزشتہ برس بے مقصد دھرنوں کے باعث ضائع کیا گیا اور اب نئے عزم اور محنت سے ضائع ہونے والے قیمتی وقت کی تلافی کریں گے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours