اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مطالبے پر الیکشن کمیشن کا کوئی ممبر استعفیٰ نہیں دے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس پر جواب تیار کرلیا جس میں انہیں تجویز دی ہے کہ وہ الزامات کے بجائے 2018 کے انتخابات کے لئے تجاویز دیں تاہم الیکشن کمیشن کا کوئی بھی ممبر ان کے مطالبے پر استعفیٰ نہیں دے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں کہ جس پر الیکشن کمیشن کے ممبران استعفیٰ دیں، عمران خان کےالیکشن کمیشن اراکین کےاستعفےطلب کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ جواب میں کہا گیا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں زیادہ شفاف تھے اس لئے انتخابی اصلاحات کے بعد 2018 کے انتخابات مزید شفاف کرائیں گے
Post A Comment:
0 comments so far,add yours