لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ ہمارے انتخابی نظام میں خامیاں موجود ہیں۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر حکومت کو جشن منانے کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ ہمارے انتخابی نظام میں خامیاں موجود ہیں لہذا انتخابی اصلاحات کو دور کرنے کے لئے فوری طور پر اے پی سی بلائی جائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی دہشت گردوں نے سیاست، معیشت اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے لیکن ہم ان کا مقابلہ کریں گے اور 2018 کے انتخاخابات میں سیاسی اور معاشی دہشت گردوں کو جواب دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بے روز گاری ختم کرنے کے لئے سودی نظام سے نجات حاصل کرنا ہوگی، موجودہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے لئے کچھ بھی نہیں کر رہی، اوور سیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق حاصل ہونا چاہیئے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours