لندن میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کارکنان کے درمیان تصادم ہوا۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
دونوں پارٹی کے کارکنان کے درمیان ایک دوسرے کی پارٹی قیادت کے خلاف تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد کارکنان نے ایک دوسرے پر پانی کی بوتلین پھینکیں جس سے کشیدگی بڑھ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصادم بڑھنے سے روکا۔ تحریک انصاف کی قیادت نے کراچی میں دہشتگردی کا زمہ دار الطاف حسین کو قرار دیا اور برطانوی حکومت سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نے عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی قیادت ندیم نصرت، واسع جلیل، محمد انور ، مصطفی عزیز آبادی اور سلیم شہزاد نے کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے فیصل واوڈا، نوابزادہ جہانگیر خان، چوہدری شعبان، میاں وھید اور لیبر ڈویژن کے امجد خان کارکنوں کے ہمراہ موجود تھے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours