اسلام آباد: اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے امریکی سفارت خانے کے مقامی ملازم کو قتل کر دیا۔
پولیس نے قتل ہونےوالے کی شناخت اقبال بیگ کے نام سے کی ، جو امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی سے منسلک تھے۔
پولیس کے مطابق،اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے بیگ کو اتوار کی صبح ان کے گھر پر قتل کیا گیااور تاحال واردات کے محرکات واضح نہیں ہو سکے۔
امریکی سفارت خانے نے رابطہ کرنے پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا۔
پولیس افسر خالد اعوان نے بتایا کہ امریکی سفارت خانے کے حکام نے جائے واردات کا معائنہ بھی کیا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours