کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں واقع لٹھ ڈیم میں شگاف پڑنے سے اطراف کی آبادیوں کے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ڈیم میں شگاف بارشوں کے باعث پانی کی سطح بڑھنے کے سبب پیدا ہوا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈیم میں شگاف کی صورت میں گلستان جوہر، صفورہ چورنگی کے اطراف کے علاقے خصوصاً سن لے کاٹیجز سمیت کئی علاقے پانی میں ڈوب جائیں گے۔

اس سلسلے میں ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے لیکن اسٹنٹ کمشنر گڈاپ کا دعویٰ ہے کہ حکومت لٹھ ڈیم میں پانی کے سطح پر نظر رکھی ہوئے ہے جب کہ نالوں کی صفائی کروا دی گئی ہے اور کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے انتظامات مکمل ہیں۔

سندھ کے سابق وزیر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت کو ممکنہ صورتحال کے بارے میں خبردار کردیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے خطرے سے نمٹنے کے لیے ابھی تک کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا۔

یاد رہے کہ دو سال قبل بھی ماہ اگست میں اسی ڈیم پر قائم بند ٹوٹنے سے سعدی ٹاؤن، سن لے کاٹیجز اور اطراف کے علاقے زیر آب آ گئے تھے اور مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours