کوٹری: سندھ کے وزیر آبپاشی اور اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان یا نواز شریف کہیں تب بھی کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا۔
انھوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پر چاروں صوبے متفق نہیں ہیں جبکہ بھاشا ڈیم منصوبے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔
کوٹری بیراج کے دورے کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ آمرانہ دور کے نو سالوں میں عالمی مدد کے باوجود بھی بھاشا ڈیم نہیں بنایا جا سکا جس پر چاروں صوبے متفق تھے۔
انھوں نے کہا کہ مگر ایک اشو اٹھا کر صوبوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی جبکہ کالا باغ ڈیم بنانے پر کچھ اور ہی مفادات تھے۔
صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ صوبوں کو لڑانے کے بجائے اس ڈیم کی تعمیر کیا جائے جس پر تمام صوبے متفق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2010ء میں کوٹری بیراج سے ایک بہت بڑا سیلابی ریلہ گزر چکا ہیں اور اس وقت کوٹری بیراج سے صرف سوا تین لاکھ کیوسک کے قریب پانی گزرے گا جس سے کوٹری بیراج کو کسی قسم کا کوئی نقصان متوقع نہیں ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پانی کی آمد سے سندھ کے آباد کاروں کو فائدہ ہی ہوگا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours