ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے دو سے تین ماہ کے لئے کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا ارادہ کر لیا ۔ کریبئن پریمئیر لیگ کے میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ ایک چیریٹی میچ کھیلنے کے بعد دو سے تین ماہ تک کرکٹ سے علیحدگی کا اداراہ کر چکے ہیں ۔ کرس گیل کے مطابق وہ اپنی کمر کا آپریشن کرائیں گے اور 3 ماہ تک کسی بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے لیے ویسٹ انڈیز کو دستیاب نہیں ہونگے ۔ کالی آندھی ٹیم پہلے سے ہی مشکلات کا شکار ہے ، جہاں ان کی ٹیم کو 2017 میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ہونے کے لیے رینکنگ میں بہتری لانی ہوگی ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours