بوسٹن: لفٹ لے کر پورا ملک گھومنے والا ایک روبوٹ ابھی تک اپنی اصل مقام پر لوٹ کر نہیں آیا۔ یہ روبوٹ گزشتہ ہفتے ماربل ہیڈ، میساچیوسیٹس سے روانہ ہوا تھا اور اسے سان فرانسسکو جانا تھا لیکن وہ ابھی تک میساچیوسیٹس سے باہر نہیں نکلا۔
اس روبوٹ کو تجرباتی طور پر تیار کیا گیا تھا تاکہ لوگوں کا روبوٹ سے رویہ اور برتاؤ نوٹ کیا جاسکے۔ ہچ بوٹ اگرچہ انسان نما روبوٹ ہے لیکن یہ چل نہیں سکتا اور لوگوں سے لفٹ لے کر آگے بڑھتا رہتا ہے اور اپنے سفر کی تفصیلات ازخود سوشل میڈیا پر شامل کرتا رہتا ہے۔ اس سفر کے دوران تھوڑی دیر کے لیے اس روبوٹ کو کوئی سمندر تک لے گیا اور یہ انسان نما روبوٹ ریڈ سوکس گیم میں بھی دیکھا گیا۔
اس سے قبل اسی طرح کے ایک تجربے میں ایک اور ہچ بوٹ 26 دن کا سفر کرکے کینیڈا پہنچا تھا اس دوران اس روبوٹ نے 19 افراد سے لفٹ لے 10 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا تھا۔ لیکن اب ہچ بوٹ دوم کی ٹیم پرامید ہے کہ وہ پورا سفر کرکے گھر واپس آجائے گا۔ اسے بنانے والی ٹیم کے مطابق ریاست کے افراد اس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours