راولپنڈی: گزشتہ روز کنٹرول لائن کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری شہید ہوگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز مظفر آباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے محمد وسیم نامی شہری زخمی ہوگیا تھا۔ وسیم کو گردن میں گولی لگی تھی جس کی وجہ سے اسے علاج کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی لایا گیا تھا تاہم وہ آج دم توڑگیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے عید الفطر کے روز بھی کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے 4 نہتے شہریوں کو شہید کردیا تھا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours