کرغیزستان کے وزیر اعظم تیمیر ساریئیو نے خیال ظاہر کیا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے الزام میں سزا پانے والے مجرموں کے لئے خصوصی جیل قائم کرنی چاہیے۔

"مذہبی انتہا پسندی کے الزام میں سزا پانے والے افراد کے لئے خصوصی جیل قائم کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ وہ عام جیلوں میں دوسرے مجرموں میں اپنی نظریات پھیلاتے ہیں"، تیمیر ساریئیو نے کہا۔

انہوں نے یاددہانی کرائی کہ پچھلے ہفتے ملک کے دارالحکومت بشکیک میں خصوصی اداروں نے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ایک گروپ کو ختم کر دیا تھا، جس میں داعش کی صفوں میں شامل ہونے والے عادی مجرم بھی موجود تھے۔

کرغیزستان کی وزارت داخلہ کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم داعش کی صفوں میں ملک کے 422 شہری شامل ہیں جن میں سے55 عورتیں ہیں۔

Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours