وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عمران خان پر برس پڑے ، کہتے ہیں عمران خان کی پریس کانفرنس ناشکرے ، بے اعتبار اور ضدی شخص کی چیخیں تھی ، پی ٹی آئی الزامات کی بجائے تعمیری سیاست اور عوامی خدمت پر توجہ دے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی گمراہی اور غیر یقینی پھیلا کر جمہوریت گرانے کی سازش میں ملوث تھی ۔ طے ہوا تھا کہ منظم دھاندلی ثابت ہوئی تو نئے انتخابات ہوں گے بصورت دیگر تحریک انصاف اپنے الزامات واپس لے گی۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن پر مسلم لیگ ن کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے پھر گئی ، الزام تراشی ہی کرنا تھی تو جوڈیشل کمیشن پر معاہدہ کیوں کیا؟
Post A Comment:
0 comments so far,add yours