اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ سے انتخابی نظام میں بہت جلد مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، ہمارے موقف کے باعث قوم مستقبل میں بہتری دیکھے گی، جوڈیشل کمیشن کی کارروائی نئے پاکستان کی طرف پہلا قدم ثابت ہوگی، کمیشن کی رپورٹ سے انتخابی نظام میں بہت جلد مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ وی انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش ہونے والی اپنی قانونی ٹیم اور ثبوت جمع کرنے والی کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، حفیظ الدین پیرزادہ ان کے لئے انتہائی قابل عزت ہیں، انہوں نے انکوائری کمیشن میں تحریک انصاف کا موقف بہترین اندازمیں پیش کیا، وہ اس وقت انتہائی علیل ہیں اس لئے وہ قوم سے ان کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کرتے ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours