کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے مبینہ ٹارگٹ کلرز یامین اے ڈی کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔
یامین اے ڈی کو مبینہ طور پر گزشتہ روز کلفٹن میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کے ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مبینہ ٹارگٹ کلر یامین اے ڈی کے علاوہ دیگر 4ملزمان کو بھی عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا۔
قبل ازیں کراچی میں ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کلفٹن میں ریسٹورنٹ پر چھاپہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات پر مارا گیا اور چھاپے کے دوران ایک ٹارگٹ کلر یامین عرف اے ڈی کو گرفتار کیا گیا۔
رینجرز ترجمان نے ایک اعلامیے میں بتایا تھا کہ کلفٹن کے ریسٹورنٹ پر معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، ریسٹورنٹ پر ٹارگٹ کلرز کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کئی دنوں سے نگرانی کی جا رہی تھی۔
یہ بھی بتایا گیا تھا کہ گرفتار ہونے والا ملزم 10 افراد کے قتل میں ملوث ہے، یامین عرف اے ڈی 2014 میں گڈ لک گارڈن میں چارافراد کے قتل میں بھی شریک تھا۔
ایم کیو ایم کی تردید
دوسری طرف ایم کیو ایم نے علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپے اور وہاں سے جرائم پیشہ شخص کی گرفتاری کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیا تھا۔
ترجمان کے مطابق رینجرز نے اگر یامین عرف اے ڈی کو گرفتار کرنا تھا تو ریسٹورنٹ سے اہم کاغذات اور دیگر سامان کیوں تحویل میں لیا گیا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours