دلی کی ایک عدالت نے بھارتی کرکٹر ایس سری سنتھ ، انکت چوہان اور اجیت چنديلا کو سپاٹ فکسنگ کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔
راجستھان رائلس کے ان تینوں کھلاڑیوں پر آئی پی ایل 2013 کے دوران سپاٹ فکسنگ کا الزام تھا جس کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں سمیت تمام ملزمان کو سپام فکسنگ کے مقدمےمیں بری کر دیا گیا ہے۔
فیصلے کے بعد سری سنتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ان دو سالوں میں بہت کچھ برداشت کیا ہے، میں بار بار سوچتا تھا کہ مجھے ہی کیوں نشانہ بنایا گیا۔لیکن اب میں بہت خوش ہوں۔‘
جب یہ معاملہ منظر عام پر آیا تھا اس وقت ایس سری سنتھ ، اجیت چندیلا اور انکت چوہان آئ پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلس کا حصہ تھے۔ اس سے قبل یہ تینوں کھلاڑی عدالت کی جانب سے ضمانت پر تھے۔
ان تینوں کھلاڑیوں کو تہاڑ جیل میں بھی رکھا گیا تھا۔
سماعت کے دوران پولیس نے ثبوت کے طور پر ٹیلی فون کال عدالت کے سامنے پیش کی تھی۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے سپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی کے الزام کو ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ 2013 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب دلی پولیس نے سپاٹ فکسنگ کے الزام میں سری سنتھ، انکت چاون اور اجیت چندیلا کو گرفتار کیا تھا۔
ان گرفتاریوں کے بعد ایک کے بعد ایک بہت سے لوگوں کے نام فکسنگ یا سٹے بازی کے معاملے میں سامنے آنے لگے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours