اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا، کل جماعتی کانفرنس
محرم الحرام کا چاند نظرآگیا، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا
پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل
فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے
رائے ونڈ مارچ ضرورہوگا اگرروکنے کی کوشش کی تو شہر بند کردیں گے، عمران خان
کراچی: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوئی تو ہو سکتا ہے کہ وہ ان کی آخری سیریز ہو۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مصباح الحق کاکہنا تھا کہ اندازہ ہے کہ مجھ میں اب کم کرکٹ باقی ہے اس لئے ریٹائرمنٹ سے پہلے بس کچھ میچز اور کھیلنا چاہتا ہوں اور شاید بھارت کے خلاف آخری سیریز ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا چاہتا ہوں اوراگر پاک بھارت ٹیسٹ سیریز ہوئی تو ممکن ہے کہ وہ ان کے کیرئیر کی آخری سیریز ہی ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ مصباح الحق قومی ٹیم کی جانب سے 58 ٹیسٹ میچزمیں 8 سنچریوں اور 29 نصف سنچریوں کی بدولت 4 ہزار جب کہ 162 ایک روزہ میچز میں 42 نصف سنچریوں کی بدولت 5 ہزار 122 اور محدود اوورز کے 39 میچز میں 3 نصف سنچریوں کی بدولت 788 رنز بنا چکے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours