ایف آئی اے کے کاوٹنر ٹیررزم نے کراچی میں چائنا کٹنگ سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا ہے۔
چائنا کٹنگ کی زمین الاٹ کرنے کے لئے ہزاروں جعلی درخواستیں جمع کرانے کا انکشاف ہوا ، چائنا کٹنگ کی زمین الاٹ کرنے سے قبل فرضی درخواست جمع کرائی جاتی تھی اور درخواست میں اپنی زمین پر قبضے کا ذکر کرکے متبادل زمین الاٹ کرنے کی اپیل کی جاتی تھی۔
تفتیش کے دوران ایسی کئی ہزار جعلی درخواستیں بھی پکڑی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق کے ڈی اے کے پکڑے جانے والے افراد ہر ماہ کئی کروڑ روپے وصول کرتے تھے ، درخواستوں میں ایک سو بیس گز سے لے کر ایک ہزار گز تک کی زمین کا ذکر کیا جاتا تھا۔
چائنا کٹنگ کے ماہر کے ڈی اے افسران نے بلڈرز کو بھی کئی ایکڑ زمینیں الاٹ کیں ، ایف آئی اے تحقیقات مکمل کر کے دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کا مقدمہ درج کرے گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چائنا کٹنگ میں جو زمینیں الاٹ کی گئی اس میں اب مکانات اور بلڈنگیں تعمیر ہو چکی ہیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours