اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ نہ صرف تحریک انصاف اور حکومت بلکہ سب کے لئے سبق ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوتے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کبھی بھی مسائل گلیوں اور چوراہوں میں حل نہیں ہوتے، سب مسائل کا حل اتحاد اور اتفاق میں ہے، سیاسی معاملات سمیت دیگر معاملات پر دو رائے ہو سکتی ہیں مگر قومی اور عوامی مسائل کے حل اللہ کی مدد اور اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے انتخابات میں دھاندلی کے معاملے کی تحقیقات کے معاملے پر بہت وقت صرف کیا تاکہ جو سیاسی انتشار پیدا ہو چکا تھا اس کا حل نکالا جائے اور رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ عدالتیں میڈیا ٹرائل کو نہیں حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہیں، انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ڈھول ڈھمکے کی ضرورت نہیں، کمیشن کی رپورٹ نہ صرف تحریک انصاف اور حکومت بلکہ سب کے لئے سبق ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے ہمیں آگے دیکھنا ہے، پاکستان کو مسائل کے پہاڑ کا سامنا ہے، اللہ کی مدد اور اتحاد سے ہی تمام مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو آئین اور قانون کے مطابق اختیارات دیئے گئے ہیں اور کراچی میں رینجرز قانون کے مطابق کام کر رہے رہے ہیں تاہم سول کپڑوں میں کسی بھی شخص کو اٹھانا قانون کے خلاف ہے، کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی کو اٹھائے جانے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours