پنجگور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کے خلاف دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں اس لئے اقتصادری راہداری منصوبہ اور گوادر پورٹ ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پنجگور کا دورہ کیا اورساتھ ہی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت زیرتعمیر سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے منصوبے پرفرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کے کام کے معیارکو سراہا اوراہم قومی منصوبے کے لئے ایف ڈبلیو او کے جوانوں کی محنت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا جب کہ اس کے خلاف دشمنوں کےعزائم سے بھی بخوبی آگاہ ہیں تاہم پاک فوج منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے کام جاری ہے جب کہ اب تک 870 کلو میٹر میں سے 502 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جاچکی ہیں اور یہ سڑکیں گوادر کو ملک بھر سے ملائیں گی۔

Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours