بالی وڈ اداکارہ تبو نے فلم ’حیدر‘ میں ماں کا کردار ادا کیا تھا لیکن انھیں ماں کا ’بورنگ‘ کردار پسند نہیں۔ تو آخر کردار کو منتخب کرنے کا ان کا پیمانہ کیا ہے؟
ان کا کہنا ہے کہ کہانی اگر دلکش ہو تو اس سے انھیں پرہیز بھی نہیں۔ ویسے وہ مختلف النوع کردار کرنے کے لیے معروف ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گلیمر والے رول ہر لڑکی کو پسند آتے ہیں اور انھوں نے بھی بہت سے ایسے کردار ادا کیے ہیں۔
انھوں نے کہا: ’میں اس طرح سوچ کر کوئی فلم پسند نہیں کرتی۔ جو رول مجھے پسند آتے ہیں اور لگتا ہے کہ اسے کر کے مجھے ایکسائمنٹ ملے گی ویسا کردار کرتی ہوں۔ گلیمرس رول ہر لڑکی کو پسند ہوتے ہیں۔ میں نے بھی کیا بہت کیا اور اس سے بہت لطف اندوز ہوئی۔‘
تبو اب جنوبی ہندوستانی فلم کے ری میک درشیم میں اجے دیوگن کے سامنے ہیں۔ اس میں انھوں نے ایک بے رحم پولیس والی کا کردار نبھایا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ کرادر انھیں ’دلچسپ اور نیا لگا‘ اس لیے انھوں نے اسے منتخب کیا۔
اس کے علاوہ فلم ’فتور‘ میں وہ ریکھا کی جگہ ان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours