کوئٹہ: حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گرد گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔
حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ طور پر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گرد گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دیسی ساختہ بم اور اسلحہ و بارود شامل ہے، گرفتار ملزمان پولیس اہلکاروں اور آباد کاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پولیس کو مطلوب تھے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours