آئی سی سی کوالیفائنگ راؤنڈ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کا میچ مشکوک قرار، آئی سی سی فکسنگ کے شبہ میں تحقیقات کرے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھلیے جانے والے میچ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

مشکوک قرار دیئے جانے والے میچ میں میچ فکسنگ اور جوئے کی تحقیقات کی جائیں گی ، الزامات ثابت ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو سخت سزا ملنے کا امکان ہے۔

21 جولائی 2015 ء کو ہالینڈ کے شہر ڈبلن میں کھیلے جانے والے میچ میں ہانگ کانگ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی ، ہانگ کانگ نے نہ صرف غیر یقینی فتح حاصل کی بلکہ اگلے سال بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2016 میں بھی جگہ بنا لی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours